Category Archives: Poems/ اشعار

…کرونا کی ندا

کرونا کی یہ ندا تم نادان سنونا…

بےحیائی اب مت کرونا…

نافرمانی سے تم اب رکونا…

توبہ اب تو تم کرلونا…

اطاعت پر بھی تم جمونا…

قرآنِ مجید کو تم سمجھونا…

سنتوں کو تم اپنا لونا…

کرونا کی یہ ندا تم نادان سنونا…

اللہ تعالی کے اب تم بنونا…

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو تم مانونا…

صحابہ کے راستے تم چلونا…

فقہاء کی تقلید تم تھام لونا…

اسلام پر تم جیونا…

ایمان پر تم مرونا…

کرونا کی یہ ندا تم نادان سنونا…

کفار کی تشبہ سے تم اب منہ پھیر لونا…

حبِ دنیا کو دلوں سے نکالونا…

مال ودولت کی حرص سے تم اب نکل لونا…

جہالت میں یوں تم اب مت ڈبونا…

کرونا کی یہ ندا تم نادان سنونا…

مساجد کو تم اب بھرونا…

دین کو اپنے تم اب سیکھونا…

حلال چیز ہی تم بس کھاؤنا…

حرام ومشکوک سے تم اب بچونا…

گھروں میں حجاب کو لازم پکڑونا…

عمل بھی اب تم کرونا…

کرونا کی یہ ندا تم نادان سنونا…

حکمِ الہی کے بغیر کوئی پتہ بھی تو گرےنا…

حکم کے بغیر بھی کرونا کچھ کرے نا…

کرونا سے پھر تم ڈرو نا…

خوفِ خدا میں بس تم رہونا…

توکل کو تم دل میں بسا لونا…

یقین یہ تم بس پیدا اب کرلونا…

کرونا کی یہ ندا تم نادان سنونا…

نفس سے اب تم لڑونا…

شیطان کی کمر تم اب تو توڑونا…

معروف کو تم خود اب اختیار کرلونا…

أمربالمعروف کرنا شروع کردونا…

گناہ سے تم خود بھی تو بچونا…

نہی عن المنکر کو انجام تم دیدونا…

کرونا کی یہ ندا اے مسلمانوں تم اب سنونا…!!!